بدھ 27 مئی 2020 - 11:50
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمانی تقریب حلف برداری 

حوزہ/حوزہ/اسلامی مشاورتی اسمبلی کے گیارہواں دورے کا آغاز مقام معظم رہبری  کے پیغام سے ہوا۔

تہران سے حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق ، اسلامی مشاورتی اسمبلی کے 11 واں دورے کا آغاز چند منٹ قبل تلاوت کلام پاک   اور مقام معظم رہبری آیت اللہ خامنہ ای  کے پیغام ،(جو کہ ان کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمدی گلپایگانی کے توسط سے پڑھا گیا)  کے ساتھ ہوا۔
آج ، بروز بدھ ،  اسلامی مشاورتی اسمبلی کے 11 ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب میں صدر حسن روحانی ، عدلیہ کے سربراہ ، سید ابراہیم رئیسی ، دفتر مقام معظم رہبری کے سربراہ ، محمد محمدی گلپایگانی ، شوری نگہبان کے عہدہ داران ،مجتہدین،گارڈن کونسل کے وکلاء ، ڈاکٹر علی لاریجانی اور دیگر ملکی اور فوجی عہدیداروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور قومی ترانے کے ساتھ باقاعدہ اسمبلی کا آغاز کر دیا ۔ 
پارلیمنٹ کے قواعد و ضوابط کے آرٹیکل 10 اور 11 کے مطابق ، نائب وزیر قانون کی رپورٹ کے بعد ، ہیئت رئیسہ سنی  قائم ہوگی اور پھر 11 واں دورے کی پارلیمنٹ کو سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا پیغام پڑھ کے سنایا جائے گا۔
وزیر داخلہ کی رپورٹ پیش کرنا ، صدر کی تقریر ، تقریب حلف برداری اور منتخب ہونے والوں کی حلف برداری اور مختلف شعبہ جات  کا افتتاح اس تقریب کے پروگراموں میں شامل ہیں۔
اسلامی مشاورتی اسمبلی کا 11 واں ایوان صدر سید رضا تقوی ، تہران سے منتخب نمائندہ ، سید مصطفیٰ میرسلیم ، تہران سے منتخب شدہ نمائندہ ، روح اللہ نجابت ،  شیراز سے منتخب ، اور محسن فتی ، سنندج کے منتخب نمائندہ پر مشتمل ہے۔ 

اسلامی انقلاب کے بانی ، امام خمینی کے مزار پر حاضری ان پروگراموں میں سے ایک تھا جو اسلامی مشاورتی اسمبلی کے افتتاح کے موقع پر منعقد ہونا تھا ، لیکن اس سال صحت و سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر  اس کا امکان نہیں ہوگا ، لہذا افتتاحی اجلاس کے بعد ، قوم کے منتخب ارکان پارلیمنٹ گلزار شہداء کے مقبرے پر حاضری دے کر امام راحل اور شہداء کے نظریات کے ساتھ  تجدید عہد کریں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .